05 Dec 2025
(ویب ڈیسک) فیصل آباد سےمسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرمملکت عابد شیر علی ڈینگی کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عابد شیر علی اتفاق ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر لیگی رہنماؤں نے فون پر خیریت دریافت کی۔
عابد شیر علی خرابی صحت کے باوجود آج کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔
