اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز، مریم اورنگزیب نے افتتاح کیا

05 Dec 2025
05 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں گل داؤدی نمائش 2025ء کا آغاز ہوگیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نمائش کا افتتاح کیا۔

نمائش میں 200 اقسام کے گل داؤدی رکھے گئے ہیں، میری گولڈ پھول بھی نمائش کا حصہ ہیں، نمائش گاہ میں سبز ہلالی پرچم کو روشنیوں سے جگمگا دیا گیا، نمائش میں سنو کارنر سرد موسم کی منظر کشی کر رہا ہے، نمائش میں آنیوالوں کا خوبصورت دھنوں سے استقبال کیا گیا۔

سرد شام میں جیلانی پارک آنے والوں نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گل داؤدی نمائش کے انتظامات قابل تحسین ہیں، شہری نمائش دیکھنے ضرور جیلانی پارک آئیں، حکومت شہریوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے اعلیٰ کارکردگی پر افسروں کو شیلڈز سے نوازا، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرا ءبلال یاسین، رانا سکندر، کاظم علی پیرزادہ بھی شریک ہوئے، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل بھی شریک ہوئے۔

ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ بھی تقریب میں موجود رہیں، ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے بریفنگ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے