اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وکیل قتل کیس: ڈی پی او کا تفتیش ایف آئی اے کے سپرد کرنے کا حکم

04 Dec 2025
04 Dec 2025

(محمد اشفاق) پولیس کی حراست میں وکیل ذیشان شبیر کو قتل کرنے کا مقدمہ، ڈی پی او وہاڑی نے وکیل ذیشان شبیر قتل کیس کی تفتیش ایف آئی اے کے سپرد کرنے کا حکم دیدیا۔

وہاڑی میں پولیس کے مبینہ پولیس مقابلے میں وکیل ذیشان شبیر جاں بحق ہوگیا تھا، واقعہ پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے مقدمہ کی تفتیش پولیس کے سپرد کرنے پر نوٹس لیا تھا۔

سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ پولیس کی حراست میں قتل ہونے والے افراد کی تفتیش ایف آئی اے کا اختیار ہے، وکیل ذیشان شبیر کے قتل کی تفتیش کسٹوڈیل ڈیتھ اینڈ ٹارچر ایکٹ کے تحت کی جائے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے لائن آف انکوائری جاری ہونے پر ڈی پی او وہاڑی نے تفتیش ایف آئی اے کو سپرد کرنے کا حکم دیدیا، دوسری جانب اس سے قبل وکیل کے قتل کے خلاف پنجاب بھر کے وکلاء  نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے بھر پور احتجاج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے