اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سولر استعمال کرنے والے حکومت سے دس ہزار روپے لے سکتے ہیں

03 Dec 2025
03 Dec 2025

(لاہور نیوز) سولر استعمال کرنے والوں کوحکومت سے دس ہزار روپے حاصل کرنے کا موقع مل گیا۔

سولر اپلائنسز کا استعمال کرنے والے صوبائی حکومت سے اب ہزاروں روپے حاصل کرسکتے ہیں جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

پنجاب کے انوائرنمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمٹ چینج ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں صوبے کی عوام کو توانائی بچانے، ماحول کو بہتر بنانے اور سولر سے منسلک آلات استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات نے کہا کہ’’توانائی بچائیں، ماحول سنواریں، سولر اپلائنسز استعمال کریں اور گرین کریڈٹ حاصل کریں!‘‘

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سول چولہا، سولر گیزر یا انرجی سیور پنکھے کا استعمال کرتے ہوئے شہری اب ایک گرین کریڈٹ حاصل کرسکتے ہیں۔محکمے کی شیئر کردہ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک گرین کریڈٹ کی مالیت 10 ہزار روپے ہے، یعنی جو صارف ایک گرین کریڈٹ حاصل کرگے گا وہ 10 ہزار روپے کا   مستحق ہوگا۔

شہریوں کی مزید معلومات کےلیے پوسٹ میں ہیلپ لائن نمبرز بھی شیئر کیے گئے ہیں جس پر کال کرکے اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے