اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

توانائی شعبے میں بڑا بریک تھرو، 3 آف شور اور 2 آن شور بلاکس کے تاریخی معاہدے

03 Dec 2025
03 Dec 2025

(حمزہ گیلانی) پاکستانی توانائی شعبے میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے، تین آف شور اور دو آن شور بلاکس کے تاریخی معاہدے ہو گئے۔

حکومت پاکستان  نے 2 دسمبر کو تیل و گیس ذخائر کی تلاش کے 5 بڑے معاہدوں پر دستخط کئے۔

حکومت نے تیل و گیس ذخائر کی کھوج کیلئے تین آف شور اور دو آن شور بلاکس کو فائنل کیا، حکومتی معاہدوں کی تفصیلات ماری انرجیز لمیٹڈ  نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دیں۔

خط میں کہا گیا کہ حکومت نے ایسٹرن آف شور انڈس پر تیل و گیس ذخائر کھوج کیلئے معاہدہ کیا، ایسٹرن آف شور انڈس سی کا آپریشن ترکش پٹرولیم اوورسیز کمپنی سنبھالے گی، جبکہ آف شور ڈیپ سی پر تیل و گیس ذخائر کھوج کیلئے بھی معاہدہ ہوا، آف شور ڈیپ سی بلاک کا آپریشن ماری انرجیز کمپنی کو سونپا گیا ہے۔

اسی طرح حکومت نے آف شور ڈیپ ایف مقام پر بھی تیل و گیس ذخائر کھوج کیلئے معاہدہ کیا، جس کا آپریشن بھی ماری انرجیز کے پاس ہے۔

خط میں مزید بتایا گیا کہ آن شور بلاکس میں زیارت نارتھ بلاک اور سکھ پورٹو بلاک میں تیل وگیس ذخائر تلاش کے حکومتی معاہدے ہوئے، ترکش پٹرولیم اوورسیز کمپنی، ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، فاطمہ پٹرولیم، پی پی ایل، گورنمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ کمپنیاں بلاکس پر کام کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے