اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو میں سنگل اور تھری فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا

03 Dec 2025
03 Dec 2025

(ویب ڈیسک) لیسکو میں سنگل اور تھری فیز بجلی میٹرز کی شدید قلت نے نیا رخ اختیار کر لیا۔

نیپرا نے میٹرز کی کمی پر لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کو وضاحتی نوٹس جاری کر دیا۔

نیپرا کے مطابق اگست کے بعد سے نئے کنکشنز اور خراب میٹرز کی تبدیلی کیلئے سٹاک موجود نہیں، جو صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ریگولیٹر  نے واضح کیا کہ میٹرز کی عدم فراہمی نیپرا کسٹمر سروسز مینوئل کی خلاف ورزی ہے۔

نوٹس میں لیسکو چیف سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمپنی سنگل اور تھری فیز میٹرز کی قلت پر قابو پانے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود صارفین کو نئے کنکشن نہیں دیئے جا رہے، جبکہ جلنے یا خراب ہونے والے میٹرز کی تبدیلی بھی نہیں کی جا رہی۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق لیسکو میں ایک لاکھ سے زائد سنگل اور تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹیو قرار دیا جا چکا ہے، جس پر وضاحت مانگ لی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے