اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال کا آخری سپر مون کل ہوگا، پاکستان میں واضح نظارہ ممکن

03 Dec 2025
03 Dec 2025

(لاہور نیوز) سال 2025 کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

سپارکو کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کی زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچے اور اسی وقت مکمل طور پر روشن بھی ہو، قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

سپارکو کے اعلامیے کے مطابق سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا تب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

اس دوران چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً 357,218 کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ فلکیات کے شائقین پاکستان بھر میں 4 اور 5 دسمبر کی پوری رات اس شاندار منظر کو بآسانی دیکھ سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے