اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر افراد پر مقدمات کا اندراج روک دیا

02 Dec 2025
02 Dec 2025

(محمد اشفاق) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرنے اور گرفتار کرنے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے سخت نوٹس لے لیا۔

پنجاب میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے والے کم عمر بچے اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزیوں پر پولیس کی جانب سے کم عمر بچوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ انہیں حوالات میں بند کر کے اگلے روز ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوں میں پیش کیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب کو طلب کیا، چیف جسٹس کے حکم پر آئی جی پنجاب چیمبر میں ملاقات کے لیے پیش ہوئے۔

جسٹس عالیہ نیلم  نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر ڈرائیورز پر مقدمات درج کرنے پر تشویش کا اظہار کیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم  نے آئی جی کو فوری طور پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور کمر عمر ڈرائیورز کو وارننگ دیں، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا ٹوٹل 18 ہزار مقدمات درج کیے گیے ہیں جن میں سے 296 مقدمات کم عمر ڈرائیورز پر درج کیے گیے، کم عمر افراد کو ڈرائیونگ کے لیے لائسنس بننے کا انتظار کرنا چاہئے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے