اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن، سیف سٹی کا اے آئی سسٹم فعال

02 Dec 2025
02 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سیف سٹی اتھارٹی نے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے بھکاریوں کی خودکار نشاندہی کا نیا نظام تیار کر لیا، اس جدید نظام کے فعال ہوتے ہی شہروں میں منظم گداگری کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

سیف سٹی حکام کے مطابق اے آئی موشن اینالیٹکس پر مبنی جدید سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے جو سڑکوں پر موجود افراد کی حرکات و سکنات کو دیکھ کر بھکاریوں کی موجودگی کا اندازہ لگائے گا، یہ سسٹم رویے کی بنیاد پر شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے یہ تعین ممکن ہو سکے گا کہ کوئی شخص بھیک مانگ رہا ہے یا نہیں۔

نئے سسٹم کے تحت اے آئی ایسے مشکوک رویوں کی خودکار نشاندہی کرے گا جن میں زیادہ دیر تک سڑک پر کھڑے رہنا، گاڑیوں کے قریب جانا، آہستہ آہستہ چلنا، یا بے مقصد سڑک پر رکے رہنا شامل ہیں، یہ جدید ٹیکنالوجی بغیر انسانی مداخلت کے مشکوک سرگرمیوں کو شناخت کرے گی اور متعلقہ ٹیموں کو فوری الرٹ جاری کیا جائے گا۔

سیف سٹی اتھارٹی نے بتایا کہ یہ نظام بھیک مانگنے کی سرگرمیوں اور بھکاریوں کے منظم گروہوں کی سرکوبی کیلئے  تیار کیا گیا ہے، تاکہ شہریوں کو سڑکوں پر پیش آنے والی مشکلات سے نجات مل سکے اور گداگری کے نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے