اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 27 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی

02 Dec 2025
02 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نومبر 2025 کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

لیسکو کے مطابق ایک ماہ میں 27 لاکھ 89 ہزار 851 یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

یکم تا 30 نومبر 2025 کے دوران لیسکو  نے 3 ہزار 32 مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی کی، ان مقامات میں 3 ہزار 27 گھریلو، ایک کمرشل، ایک زرعی اور تین صنعتی صارفین شامل ہیں جو بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔

لیسکو  نے بجلی چوروں کے خلاف 2 ہزار 973 مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں جمع کرائیں، اس کے علاوہ، نومبر میں بجلی چوروں سے 1 کروڑ 93 لاکھ 6 ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی، یہ کارروائیاں لیسکو کی اینٹی تھیفٹ ٹیم اور ڈسکوز سپورٹ یونٹ کے مشترکہ تعاون سے کی گئیں۔

انجینئر محمد رمضان بٹ، چیف ایگزیکٹو لیسکو  نے کہا کہ بجلی چور قوم کے چور ہیں، ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزیراعظم کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوری پر سخت کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی، اور ہم اس کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے