اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او لاہور کی افسران کو منظور شدہ یونیفارم استعمال کرنے کی ہدایت

02 Dec 2025
02 Dec 2025

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس کے اعلیٰ حکام اور افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف انتظامی امور اور پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ صرف منظور شدہ پیٹرن کے مطابق یونیفارم استعمال کریں، غیر منظور شدہ ڈیزائن کی یونیفارم پہننے والے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سی سی پی او  نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ جعلی یا بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا استعمال نہ کریں، غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ پر سرکاری یا نجی گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی تاکہ قوانین کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈویژنل ایس پیز کو اپنے ماتحت عملے کی یونیفارم اور گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی نگرانی کرنی ہو گی اور یہ یقینی بنانا ہو گا کہ وہ نمونے کے مطابق ہوں، سپروائزری افسران کو اس بات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا کہ اگر ماتحت عملہ کسی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو وہ اس کا جوابدہ ہو گا۔

سی سی پی او لاہور  نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ماتحت عملے سے ٹریفک رولز، سیفٹی ریگولیشنز اور رجسٹریشن قوانین کی مکمل پاسداری کروائی جائے تاکہ شہریوں کے ساتھ انصاف ہو اور پولیس کی ساکھ بھی متاثر نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے