اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج روکنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو خط

02 Dec 2025
02 Dec 2025

(لاہور نیوز) وکیل محمد مدثر چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کے اندراج کو روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔

وکیل محمد مدثر چوہدری نے اس خط میں ان اقدامات کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔

وکیل محمد مدثر چوہدری نے اپنے خط میں واضح کیا کہ بغیر ہیلمٹ یا لائسنس پر ایف آئی آر درج کرنا ایک غیر مناسب کارروائی ہے اور یہ ایک چھوٹی سی غلطی کو بڑی قانونی پیچیدگی میں بدل رہا ہے، اس طرح کے مقدمات کم عمر طلبہ اور نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں، جو کہ ٹریفک کی معمولی خلاف ورزیوں کی وجہ سے قانونی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

خط میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ دنیا بھر میں معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے اور آگاہی کی مہم چلائی جاتی ہے، لیکن پاکستان میں ان خلاف ورزیوں کو کریمنل کیسز میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف بے جا ہے بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔

وکیل محمد مدثر چوہدری نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام سے درخواست کی کہ وہ مقدمات کے اندراج کی موجودہ پالیسی پر نظر ثانی کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور آگاہی کے ذریعے اصلاحات لائیں۔

انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ نوجوانوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے آگاہی پروگرامز اور کونسلنگ سیشنز کا آغاز کیا جائے تاکہ ان میں ٹریفک کے قوانین کا احترام پیدا ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے