اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

01 Dec 2025
01 Dec 2025

(لاہور نیوز) سعودی عرب میں حکام کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی پر مزید 21 ہزار 134 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 20 سے 26 نومبر کے درمیان مجموعی طور پر 13 ہزار 128 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 826 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 180 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پرسعودی عرب میں غیرقانونی طور داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 667 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا، ان میں سے 57 فیصد ایتھوپین، 42 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 31 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھے، رہائش، سفر، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 31 ہزار 91 غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ان میں 29 ہزار 538 مرد اور ایک ہزار553 خواتین ہیں، رپورٹس کے مطابق 22 ہزار 71 کو سفری انتظامات کیلیے سفارتخانوں یا قونصلیٹ سے رابطہ کرنے جبکہ 5 ہزار 78 کو سفری انتظامات کی ہدایت کی گئی جبکہ 11 ہزار 674 افراد کو مملکت سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے