01 Dec 2025
(لاہور نیوز) شادباغ کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ نے 2 مشکوک ملزمان گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزموں میں شہریار اور عاصم شامل ہیں تاہم ایک ملزم شہریار عدالتی مفرور ہے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں کو قانونی کارروائی کے لئے شادباغ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
