اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تحریک انصاف کو پشاور اورخیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہیے: مریم اورنگزیب

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہیے، وہاں کے لوگ اپنے وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے کھنڈر ہسپتال اور سکول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتظار میں ہیں، خیبر پختونخوا کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے طالب علم سکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے منتظر ہیں، خیبر پختونخوا کی سڑکوں ، گلیوں اور بازاروں میں  پڑا ہوا کوڑا اور گند وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتظار میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے، 23 نومبر کو خیبر پختونخوا کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا، فیملی ری یونین زمان پارک میں کر لیا کریں، عوام کو تکلیف نہ دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے