اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چودھری شافع کا رنگ روڈ راولپنڈی کے قریب نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا اعلان

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے رنگ روڈ راولپنڈی کے قریب نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں صنعت کاروں سے ملاقات کے دوران چودھری شافع حسین نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق صنعت کاری کا عمل تیز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹس سٹی بنایا گیا، 10 نئی فیکٹریوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔

چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلی بار صنعتی یونٹس لگ رہے ہیں، صنعتکار سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، وزیراعلیٰ پنجاب جلد تمام ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندوں سے ملیں گی۔

صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی عثمان شوکت اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے