اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہورمیں ترقی کا نیا دور شروع،6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن ہوگی

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

وزیراعلی آفس کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، جس میں لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5798 گلیوں کو آئندہ سال جون تک جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہورڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیراعلیٰ آفس کے مطابق لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کے لیے اجلاس میں مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح ہدایت کی ہے کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہی لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت کی جائے گی۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور کے ہر کونے کو اب ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کے لیے باعزت بنایا جائے گا،6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کے لیے فخر کی علامت بنے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے