اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبوں کی تقسیم بارے پارٹی اجلاس میں ابھی کوئی بات نہیں ہوئی: گورنر پنجاب

29 Nov 2025
29 Nov 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لئے تنظیم سازی کے بغیر آگے بڑھنا مشکل ہے، ہوم ورک مکمل اور فیصلہ ہو چکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک سے باہر ہیں، واپسی پرلاہور کے صدر کا ایک ہفتے تک نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا، پی پی پی کا کل یوم تاسیس ہے اس پر بھی لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہو گی، ایک کال پر ہزاروں لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ناراض کارکنوں کومنا رہے ہیں مزید پارٹی لیڈر شپ بھی جلدی متحرک ہو گی ،وزیر اعلیٰ کے پی کے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت ملنی چاہیے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی ملک کو مقدم رکھے انہیں موقع ملتا ہے تو اپنے ہی ملک میں آگ لگانا شروع کر دیتے ہیں۔

ایک اورسوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ابھی کوئی بات نہیں ہوئی پھر بات کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے