اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لئے رنگ دار کو ڑے دان استعمال کرنے کا حکم

29 Nov 2025
29 Nov 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لئے بیرون ملک کی طرح رنگ دار کو ڑے دان استعمال کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے حکم نامہ کے مطابق تمام بازاروں، شاپنگ مالز، تجارتی مراکز،سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں رنگ دار کوڑے دان لگائیں جائیں گے، پہلے مرحلے میں گزشتہ سال ستمبر میں ’سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس ‘ پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

حکام کے مطابق رنگ دار کوڑے دان نہ لگانے کی خلاف ورزی پر ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ قانون کے مطابق کارروائی کرے گا، پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ، پیکنگ کا سامان اور ردی جمع کی جائے گی جبکہ سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے، لیبارٹری میں استعمال ہونےو الا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا۔

سُرمئی (گرے) رنگ کے ڈبوں میں پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی اور لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی کوڑے کے لئے استعمال ہوں گے۔

حکومت کے حکم نامہ کے مطابق نارنجی (اورنج) ڈبے پلاسٹک ویسٹ کے لئے استعمال کئے جائیں گے تاکہ ان اشیاء کو دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاسکے،اس جدید طریقے کا مقصد کچرے کی مقدار میں کمی لانا اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس میں الگ الگ رنگ کے کچرے کے ڈبوں میں الگ الگ قسم کا کوڑاکرکٹ جمع کیاجائے گا بلکہ عوام پنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن (1139)پر تعلیمی ادارے کچرے کو اٹھانے کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ رنگ دار کوڑے دانوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کرے گا اور ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) کے حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے