اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے دو دن میں زمینوں کے 1005 کیس نمٹا کرریکارڈ بنا دیا

29 Nov 2025
29 Nov 2025

(لاہور نیوز) جس کی ملکیت ۔۔۔اسی کا قبضہ ۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا وعدہ وفا، وزیراعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دو دن میں زمینوں کے 1005 کیس نمٹا کرریکارڈ بنا دیا۔

وزیراعلیٰ آفس کے مطابق برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں اُن کی زمین،اُن کی ملکیت،اُن کا حق واپس مل گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشو پربریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجاب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا باریک بینی سے جائزہ لیا ۔ پنجاب میں خواتین کے زمین کے کیسز اولین ترجیح پر حل کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ آفس کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا حکم ہے کہ زمین کے کیس کا جیسے فیصلہ ہوگا، فوری قبضہ بھی ہوگا کوئی تاخیر، کوئی سفارش، کوئی کوتاہی نہیں برداشت ہوگی۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے، فیصلہ ادھورا ہے،کاغذ پر نہیں، قبضہ زمین پر نظر آنا چاہیے، پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال، ہر ایکڑ پر صرف اور صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا، زمین یا پراپرٹی پر کسی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دیں،دِنوں میں فیصلہ ہوگا-

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے