اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(لاہور نیوز) فافن (فیئر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک) نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا جبکہ زیادہ تر حلقوں میں ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا، فافن نے 122 مبصرین کو تعینات کیا جنہوں نے 373 پولنگ اسٹیشنز کا مشاہدہ کیا۔

فافن کی رپورٹ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مختلف خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، متعدد سیاسی جماعتوں کے کیمپس پولنگ سٹیشنز کے بالکل قریب قائم کیے گئے جبکہ 49 فیصد پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی آمد و رفت میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے سہولت کاری دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 16 پولنگ سٹیشنز کے اندر انتخابی مواد کی موجودگی بھی دیکھی گئی، خواتین، بزرگ اور معذور ووٹرز کے لیے انتظامات غیر یکساں رہے تاہم 93 فیصد پولنگ بوتھس پر ووٹنگ پرامن اور منظم رہی۔

فافن نے بعض بے ضابطگیوں کی بھی نشاندہی کی، جن میں ووٹرز کو ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر واپس بھیجنے کے واقعات شامل ہیں، 29 فیصد بوتھ پر معاون افسران نے بیلٹ پیپر پہلے سے سائن کیے جبکہ 28 فیصد بوتھ پر بیلٹ پیپر پر پہلے سے سٹیمپ لگانے کے معاملات رپورٹ ہوئے۔

مزید برآں، 6 پولنگ سٹیشنز پر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا گیا جبکہ 43 فیصد پولنگ سٹیشنز پر نتیجہ فارم پر ایجنٹس سے دستخط نہیں لیے گئے۔ 13 پولنگ سٹیشنز پر مبصرین کو بھی فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے