اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلیٰ بنا ہے: عظمیٰ بخاری

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کے لئے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے اور جہاں بھی ہوگی انہیں اکاموڈیٹ کریں گے، خیبرپختونخوا کے عوام سے دلی افسوس ہے کہ ان کا وزیر اعلیٰ صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے بنا ہے اور عوام کی مشکلات سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کے پی کے وزیراعلیٰ مہمان بن کر آئیں تو سو بسم اللہ، لیکن اگر وفاق پر جلوس نکالنے آئیں تو معاملہ اور ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھی احتجاج کا شوق پورا کرے۔

عظمیٰ بخاری نے اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہ آنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جب بھی خبریں آتی ہیں تو ملک کے خلاف ہوتی ہیں۔

صوبائی وزیر نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت اپنے گرے آٹھ جہازکی وضاحت نہیں دے سکا اور پاکستان کے خلاف پراکسی وار لڑ رہا ہے، جب جب اسے بے نقاب کیا جائے گا تو وہ بھاگ جائے گا، پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی سے آکسفورڈ میں بھارت بھاگنے پر مجبور ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے