اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب پروگرام کو باقاعدہ قانونی شکل دے دی

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب پروگرام کو باقاعدہ قانونی شکل دے دی، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ستھرا پنجاب اتھارٹی قائم کر دی گئی۔ جس کے تحت دس ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں تحلیل کرکے 41 ستھرا پنجاب ایجنسیز بنا دی گئیں۔ اتھارٹی صوبے میں صفائی ستھرائی کے کام پر مانیٹرنگ کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی اپنا میکانزم بنائے گی، اتھارٹی کوڑے سے  بجلی بنانے کے فیصلے کرے گی۔

وزیر اعلیٰ اتھارٹی کی چیئر پرسن ہوں گی، وزیر بلدیات اتھارٹی کے وائس چیئرپرسن ہوں گے، ہرضلع میں ستھرا پنجاب ایجنسی بھی بنے گی،  ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ایجنسی کا چیئرپرسن ہوگا۔

اتھارٹی کے فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب اور ایجنسیز کے فیصلے ڈپٹی کمشنرز کریں گے۔ صوبہ بھر میں دس سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اتھارٹی کی ماتحت کام کرینگی ۔

ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا مقصد کوڑے کو کارآمد استعمال میں لانا ہے ، ویسٹ ٹو انرجی ، رورل سینی ٹیشن اور ماحول و عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے، سالڈ ویسٹ ایجنسیز کی ایچ آر،پراپرٹیز،فنڈز،پنشن،مشینری اور کنٹریکٹ کے فیصلے ڈی سی کی ذمہ داری ہو گی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے