اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پیپلز پارٹی پنجاب میں بحال ہو گئی، لاہوریوں نے بہت عزت دی: گورنر پنجاب

27 Nov 2025
27 Nov 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی لاہور اور پنجاب میں بحال ہو چکی ہے، لاہوریوں کو مان گیا انہوں نے مجھے بہت عزت دی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لاہور اور پنجاب کے عہدیدار اس جلسہ کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ واقعی آپ زندہ دلانِ لاہور ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ لاہوریوں کو ملنے کونے کونے جاؤں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھٹو نے پی پی پی کی بنیاد لاہور میں رکھی، مجھے فخر ہے میرا لیڈر بلاول بھٹو ہے، ہم نے بلاول بھٹو کو مل کر ملک کا وزیراعظم بنانا ہے،  بلاول بھٹو نے عالمی پلیٹ فارمز پر بھی پاکستان کی خوب نمائندگی کی، ہمیں فیلڈ مارشل پر فخر ہے، ان کے ساتھ بلاول بھٹو پاکستان کی صحیح نمائندگی کر سکتے ہیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اب ہم سب نے بلاول بھٹو کا پیغام گھر گھر جا کر پہنچانا ہے، میں اٹک سے آیا ہوں، اٹک کے لوگ بہادر ہیں، میں غریبوں اور پسے ہوئے لوگوں کا گورنر ہوں، میں ستوکتلہ کے مویشیوں کا مسئلہ حل کراؤں گا، اب بلاول بھٹو کی لاہور میں آمد پر اگلہ جلسہ مینار پاکستان میں کرنا ہے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 30 نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر جلسہ رائے ونڈ روڈ پر کریں گے، اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بلاول وزیر اعظم نہیں بن جاتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے