27 Nov 2025
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کو باقاعدہ قانونی شکل دے دی گئی ہے، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ستھرا پنجاب اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے، اتھارٹی صوبے میں صفائی ستھرائی کا کام کریگی اور اپنا میکانزم بنائے گی، اتھارٹی کوڑے سے انرجی بنانے اور صفائی کے کام کی نگرانی بھی کرے گی۔
محکمہ قانون کی طرف سے ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا آرڈیننس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
