اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا

27 Nov 2025
27 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

لاہور میں خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں، اللہ تعالیٰ نے خصوصی بچوں کو بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، وعدہ کیا تھا ہر ڈسٹرکٹ میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے، ثانیہ عاشق نے قلیل مدت میں میرے خواب کو سچ کر دکھایا، خوش ہوں، اللہ نے میرا کیا ہوا وعدہ بہت قلیل عرصے میں پورا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 ڈسٹرکٹس میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس مکمل کر لیا گیا ہے، ہمارے پاس خصوصی بچوں کیلئے پورے پنجاب میں 303 ادارے ہیں، ہم تمام 303 اداروں کی تعمیر نو کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خصوصی بچوں کی مائیں شکریہ نہ بولیں، یہ بطور وزیراعلیٰ میرا فرض ہے، خصوصی بچے کی وجہ سے گھر میں رحمت اور برکت ہوتی ہے، جن والدین کے خصوصی بچے ہیں سب کی ہمت کو داد دیتی ہوں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست کو اپنے شہریوں کی ہر ضرورت کی فکر ہے، سڑکیں، صفائی، علاج، تعلیم، صحت، کھیتی باڑی، روٹی اور سبزیوں کی کیا قیمت ہے، ان تمام چیزوں کی فکر ہے، لوگ وزیراعلیٰ کے عہدے کو تفریح کا عہدہ سمجھتے ہیں، دیکھا جائے تو وزیراعلیٰ کے عہدے سے بڑی ذمہ داری کوئی نہیں، بڑا عہدہ خدمت کے بغیر ایک بوجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سکول میل پروگرام شروع کیا ہے، چاہتی ہوں پنجاب کے ہر گھر کے دروازے پر دستک دے کر پوچھا جائے کہ اگر کوئی سپیشل بچہ ہے تو حکومت کے ادارے میں داخل کرائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر سکول کو سی سی ٹی وی مانیٹر بسیں دیں گے، 60 بسیں آچکی ہیں، خصوصی بچوں کو جب بہترین ماحول ملتا ہے تو ماں باپ پر بوجھ نہیں بنتے، ہم 70 سے 75 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دے رہے ہیں، ان ہزاروں خصوصی بچوں کو بھی ہمت کارڈ دیں گے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی  طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کیا، پروگرام کا آغاز خصوصی بچوں کیلئے گھنٹی بجا کر کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے