اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نوازکا بے سہارا بیواؤں کے قبضہ کیس فوری حل کرنے کا حکم

27 Nov 2025
27 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بے سہارا بیواؤں کے قبضہ کیس فوری حل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آرڈیننس 2025ء کے مکمل نفاذ کی ہدایت دے دی۔ جائیدادوں پر ناجائز قبضے کے خلاف ہر دن کی مانیٹرنگ ہوگی ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو روزانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز روزانہ DRC اجلاس کرینگے ،وزیراعلیٰ مریم نواز خود مانیٹرنگ  کریں گی۔ پنجاب میں ناجائز قبضے کے خلاف فوری حکومتی اقدامات کی اطلاع عوام تک پہنچانے  کے لئے مساجد میں اعلانات کیے جائیں گے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی قبضے کے بارے میں درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ نے گجرات،لیہ،حافظ آباد اوردیگراضلاع میں قبضے کے جلد فیصلے نہ ہونے پر ناپسنددیدگی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ناجائزقبضہ کیس کے جلد حل سے عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، تمام ڈپٹی کمشنر ناجائزقبضہ کیس پر روزانہ اجلاس کریں،خود مانیٹر کروں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے