26 Nov 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب کے صوبائی ماحولیاتی ادارے نے صوبے بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور تعلیمی اداروں میں کچرے کی علیحدگی کیلئے 5 رنگوں کے ویسٹ بنز کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا۔
ادارے کے مطابق ان نئے اقدامات کا مقصد کچرے کے مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
نئے آرڈرز کے مطابق، پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے کچرے کیلئے الگ الگ ویسٹ بنز رکھنے کی ضرورت ہو گی، یہ ویسٹ بنز تمام تجارتی مقامات اور تعلیمی اداروں میں نمایاں جگہوں پر نصب کئے جائیں گے تاکہ صارفین کیلئے کچرا علیحدہ کرنا آسان ہو۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ جن مراکز میں یہ سہولت فراہم نہیں کی جائے گی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کچرا علیحدہ نہ کرنے سے ویسٹ مینجمنٹ پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
