اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں یونین کونسل کے سرٹیفکیٹس آن لائن حاصل کرنے کی سہولت شروع

26 Nov 2025
26 Nov 2025

(ویب ڈیسک) نادرا نے نئی سہولت متعارف کروا دی، شہری گھر بیٹھے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کیلئے زندگی کے اہم واقعات کے سرٹیفکیٹس کا حصول مزید آسان کر دیا ہے، اب شہریوں کو پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کیلئے یونین کونسل کے دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ یہ تمام سرٹیفکیٹس نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پنجاب کی یونین کونسلز میں زندگی کے اہم واقعات کا اندراج اور ان کے متعلق سرٹیفکیٹس کا اجراء نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہو گا۔

اس نئے نظام سے شہریوں کو یونین کونسل کے دفاتر میں جاکر سرٹیفکیٹ لینے کی زحمت سے نجات ملے گی اور وہ یہ تمام سہولتیں اپنے موبائل فون پر حاصل کر سکیں گے۔

اس معاہدے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب میاں شکیل احمد اور ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن فضہ شاہد  نے دستخط کئے، اس موقع پر دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس جدید سہولت سے نہ صرف شہریوں کا وقت بچانے میں مدد ملے گی بلکہ سرکاری دستاویزات کا حصول زیادہ شفاف اور آسان ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے