اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ کا دوسری شادی کرنے کا اعلان

26 Nov 2025
26 Nov 2025

(ویب ڈیسک) یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اذلان شاہ نے دوسری شادی سے متعلق اعلان کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ایک اہم چیز ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ بطور معروف شخصیت یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس بارے میں خود بات کروں، اس سے پہلے کہ آپ کو یہ چیز کسی اور کے ذریعے معلوم ہو۔

یوٹیوبر نے کہا کہ یہ کافی عجیب ہے لیکن میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں، میری اہلیہ نے اس حوالے سے رضامندی دے دی ہے، اس لئے میری فیملی کو ان سب سے دور رکھیں، یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔

پیغام کے اختتام میں اذلان شاہ نے اپنے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر اذلان شاہ معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے بیٹے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں ایک 2 سالہ بیٹی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے