25 Nov 2025
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بڑھنے لگی۔
کل پیر اور منگل کی درمیانی رات لاہور اور پنجاب کے دوسرے علاقوں میں موسم گزشتہ دنوں کی نسبت نمایاں طور پر سرد ہو گیا، آج دن کے دوران دھوپ چمکتی رہی لیکن رات کو موسم ایک بار پھر سرد ہونے کا امکان ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور میں آج رات ٹمپریچر 9 ڈگری تک گر جائے گا اور کل دن کے دوران زیادہ سے زیادہ گرمی 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گی جو معتدل موسم ہو گا جبکہ صبح اور شام کو فضا میں خنکی نمایاں محسوس کی جائے گی۔
پنجاب کے دیگر شہروں سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گردونواح میں صبح اوررات کےوقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
