اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں: ترجمان پاک فوج

25 Nov 2025
25 Nov 2025

(لاہور نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، جیسے ہی عملدرآمد ہو گا اور کوئی فیصلہ آئے گا تو ہم آپ کو بتائیں گے۔

اُنہوں نے واضح کہا کہ کورٹ مارشل پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ چلاتے ہیں، یہ اکاؤنٹس بیرون ممالک سے چلائے جارہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا، ہماری پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے، افغان عوام کے خلاف نہیں، ہم کھلم کھلا اعلان کرنے کے بعد حملہ کرتے ہیں۔

لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف بنی کمیٹیوں میں فوج کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے اِس بات پر بھی ضرور دیا کہ افغان رجیم دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے، دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے