اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نوشین شاہ نے اپنے حجاب پہننے اور پھر اتارنے کی وجہ بتادی

25 Nov 2025
25 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے اپنے حجاب اتارنے کی وجہ بتادی۔

نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی روحانی تبدیلی کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خواب نے انہیں حجاب پہننے کی طرف مائل کیا تھا، میں نے خواب میں ایک آواز سنی جو کہہ رہی تھی کہ اگر تم نے سر نہ ڈھانپا تو فرشتے تمہیں چھوڑ جائیں گے، خواب سے جاگتے ہی میں نے دوپٹہ اٹھا کر پہن لیا اور تقریباً چار ماہ تک باقاعدگی سے حجاب کرتی رہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں شوٹس پر بھی اور گھر پر بھی ہر وقت حجاب پہنتی تھیں لیکن پھر انہیں محسوس ہوا کہ وہ دوہری زندگی گزار رہی ہیں، اسی احساس نے انہیں کنفیوژن میں مبتلا کیا جس کے بعد وہ سوچنے پر مجبور ہوئیں اور آخر کار حجاب اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اللہ سے معافی مانگی اور حجاب ہٹا دیا حالانکہ میں اسے خوبصورتی سے سٹائل بھی کرتی تھی اور پہننا بھی اچھا لگتا تھا۔

روحانیت پر بات کرتے ہوئے نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ اللہ سے دعا کرتی تھیں کہ انہیں نماز کی طرف راغب کرے اور یا اللہ مجھے اپنی طرف بلا، اگر تو مجھ سے محبت کرتا ہے تو مجھے نماز کی طرف لے آ، اللہ نے میری دعا قبول کی اور اب میں باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں۔

نوشین شاہ نے مزید کہا ہے کہ یہ میری ذاتی بہتری کے لیے ہے، نماز نظم پیدا کرتی ہے، برائیوں سے بچاتی ہے اور انسان کو کئی نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے