اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کا ملک بھر میں سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

25 Nov 2025
25 Nov 2025

(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں سائبر سکیورٹی کے نظام کو مضبوط کرنے کیلئے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی سطح پر سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے مطابق یہ نئی سائبر سکیورٹی اتھارٹی اہم قومی انفراسٹرکچر کی حفاظت کیلئے سکیورٹی اقدامات مرتب کرے گی اور سائبر سکیورٹی کے نفاذ میں مرکزی کردار ادا کرے گی، اس اتھارٹی کا مقصد پاکستان کے تمام اہم ڈیجیٹل سسٹمز اور نیٹ ورک کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانا ہے جس میں حکومتی ادارے، بینکنگ سیکٹر، توانائی کے شعبے اور دیگر اہم محکمے شامل ہوں گے۔

وزارتِ آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی ایکٹ کے ابتدائی مسودے کو سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے بھیجا ہے، حکومت پیکا (پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ) میں ترامیم کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، جس کے تحت ایک نئی 'ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی' قائم کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے، یہ اتھارٹی آن لائن مواد کی نگرانی کرے گی، جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کرے گی اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی ایجنسی قائم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے