اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی ایم ایف رپورٹ میں کارٹلنگ کا ذکر ہوا، ہم انکو ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں: مصدق ملک

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں کارٹلنگ کا ذکر ہوا، ہم ان کو توڑنا چاہتے ہیں، پاکستان کے کارٹل کو ہم ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 13 نشستوں پرضمنی الیکشن ہوا ہے، تحریک انصاف کی بائیکاٹ والی منطق سمجھ سے باہر ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ جب تحریک انصاف جیتے تو الیکشن تب ٹھیک ہوتا ہے؟ ہماری الیکشن کی ایسی تاریخ ہے کہ کوئی شکست تسلیم نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ تو ہم نے خود شائع کی، یہ عجیب بات ہے یہ کہنا کہ آئی ایم ایف نے ہمیں چارج شیٹ کیا ہے، ریفارم ایجنڈے کے تحت رپورٹ کو شائع کیا گیا ہے، ریفارم ایجنڈے کو  لے کر ہم آگے چل رہے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگر ہم رپورٹ شائع کر دیں تو کہتے ہیں آئی ایم ایف کا پریشر ہے، حکومت نےاتفاق رائے سے رپورٹ پبلش کی ہے، رپورٹ میں پی ٹی آئی کی پرانی شوگرمافیا کا بھی ریفرنس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے