اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھاندلی کا الزام تب لگاتے جب یہ میدان میں ہوتے: عطا تارڑ

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ دھاندلی کا الزام تب لگاتے جب یہ میدان میں ہوتے، کسی عمل میں شریک نہ ہو اور پھر دھاندلی کا الزام لگانا غلط بات ہے، سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے، معرکہ حق میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دشمن کو دشمن کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، جماعت اسلامی نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کیے، جماعت اسلامی نے اتنا بڑا جلسہ کیا ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قومی سلامتی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ مثبت رویے سے مسائل کا حل ممکن ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مل کر آگے بڑھیں، ڈیجیٹل میڈیا کا فیک نیوز کی روک تھام میں اہم کردار ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے