اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی اُمور پرتبادلہ خیال

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(لاہور نیوز) جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، خصوصاً پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، اسٹریٹجک اور مضبوط عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس دوران دفاعی اشتراک، سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی بنیاد ہیں۔

معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق  جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے