اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چور چور کی گردان کرنے والوں کا مقدر اب دھاندلی دھاندلی کا ورد رہ گیا: عظمیٰ بخاری

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چور چور کی گردان کرنے والوں کا مقدر اب دھاندلی دھاندلی کا ورد رہ گیا۔

عظمیٰ بخاری نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ الحمدللہ عوام  نے ایک بار پھر نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، پنجاب کے تمام حلقوں میں لیگی امیدواروں کی بڑی برتری نے ثابت کیا کہ عوام مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ ووٹ عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات کے صلے میں ملا ہے، جن میں مفت ادویات، گھروں میں انسولین کی فراہمی، ہیلتھ کلینک، فیلڈ ہسپتال، بی ایچ یو کی بہتر حالت، فری ٹریکٹر، فری سپر سیڈر، ٹیوب ویل سولرائزیشن، کسان کارڈ، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار گھر، نواز شریف کینسر ہسپتال اور کارڈیالوجی ہسپتال، سکالرشپ، الیکٹرک بائیکس اور بسیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں مریم نواز کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کا نتیجہ ہیں اور لیگی امیدواروں  نے 20 ہزار سے 1 لاکھ 20 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیابیاں حاصل کیں، عظمیٰ بخاری نے خاص طور پر ہری پور میں بابر نواز کی فتح کو جعلی تبدیلی کے تابوت میں آخری کیل قرار دیا اور کہا کہ دھاندلی کرنے والوں کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے