(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔
مریم نواز شریف نے کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمدُللہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو عوام نے پھر سے سرخرو کیا، نفرت، فتنہ اور فساد کا دور ختم ہو چکا ہے اور خدمت و ترقی کا نیا عہد شروع ہو چکا ہے، وقت بدل گیا ہے، عوامی ترجیحات بدل گئی ہیں اور پاکستان آگے بڑھ چکا ہے، اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی واضح جیت عوام کی جانب سے ترقی کے سفر کو مزید تیز کرنے کے پیغام کے مترادف ہے، عوام کا دو ٹوک فیصلہ یہی ہے کہ جو کام کرے گا، وہی ووٹ لے گا، بیلٹ باکس نے بھی واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کو فتنہ و فساد نہیں بلکہ شاندار مستقبل چاہئے۔
