اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جیل کمپلیکس بنانے کا منصوبہ، 90 ایکڑ زمین محکمہ جیل خانہ جات کے نام منتقل

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(لاہور نیوز) جدید جیل کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ عملی شکل اختیار کرنے لگا ہے۔

کوٹ لکھپت کے قریب 90 ایکڑ زمین محکمہ جیل خانہ جات کو باضابطہ طور پر الاٹ کر دی گئی جہاں ایک بڑے اور جدید طرز کے جیل کیمپس کی تعمیر کی جائے گی، پنجاب حکومت نے جیل کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

منصوبے کے مطابق نئے جیل کمپلیکس میں 10 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہو گی، اس وقت لاہور میں موجود دونوں بڑی جیلیں، یعنی کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل، مجموعی طور پر صرف 4 ہزار قیدیوں کی گنجائش رکھتی ہیں، لیکن ان جیلوں میں 12 ہزار قیدی بند ہیں، جو سنگین گنجانیت کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر  نے بتایا کہ لاہور کی جیلوں میں شدید گنجان آبادی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے یہ کمپلیکس انتہائی ضروری ہے، نئے جیل کمپلیکس پر جلد تعمیراتی کام شروع کروایا جائے گا تاکہ قیدیوں کو بہتر اور معیاری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے