اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کی پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر لیگی امیدواروں کو مبارکباد

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر لیگی امیدواروں کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے سردار محمود قادر خان لغاری، پی پی 203 ساہیوال سے چودھری حنیف جٹ، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور نیازی، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی کے لئے شبانہ روز کوششوں پر عوام کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق NA-185 میں فتح مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے جبکہ مجموعی کامیابی حکومت کی کارکردگی پر عوام کے اطمینان کو ظاہر کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے