اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ منزہ عارف کا شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دینے کا انکشاف

23 Nov 2025
23 Nov 2025

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی شفٹ ہونے کے بعد انہوں نے شوہر سے مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا۔

منزہ عارف نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں ماہرِ تعلیم تھیں لیکن ڈراموں کے سلسلے میں انہیں کراچی منتقل ہونا پڑا جہاں ان کے شوہر نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں طویل قیام کے دوران شوہر کی فکر رہتی تھی اور وہ ہر سفر میں انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے تھے۔ منزہ کے مطابق ان کے شوہر ان کا سب سے بڑا سہارا ہیں جو ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہر قدم پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوہر سے مذاق میں کہا کہ وہ چاہیں تو دوسری شادی کر لیں، شاید انہیں تنہائی محسوس ہوتی ہو لیکن یہ سن کر شوہر الٹا پریشان ہوگئے اور پوچھنے لگے کہ وہ ایسا مشورہ کیوں دے رہی ہیں۔

منزہ عارف نے کہا کہ یہ صرف میاں بیوی کے درمیان ایک ہلکا پھلکا مذاق تھا، جسے شوہر نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے شوہر کو مکمل 'گرین فلیگ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی مضبوط سپورٹ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے