22 Nov 2025
(لاہور نیوز) علامہ اقبال ٹاؤن کے چناب بلاک میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور ایمرجنسی وہیکلز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دیوار گرنے کے وقت گھر میں موجود افراد ریسکیو کی مدد سے فوری طور پر باہر نکالے گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے، تاہم مزید طبی جانچ جاری ہے۔
حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے ریسکیو اور متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔
