اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قائداعظم انٹرچینج تا واہگہ کورِڈور منصوبہ، سول ورک سو فیصد مکمل

22 Nov 2025
22 Nov 2025

(لاہور نیوز) قائدِاعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک کے منصوبے میں سول ورک مکمل ہو چکا ہے۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے اعلان کردہ واہگہ روڈ بحالی منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، یہ منصوبہ قائداعظم انٹرچینج سے  لے کر واہگہ بارڈر تک اہم شاہراہ کی ترقی کو یقینی بنائے گا۔

بی آر بی کنال سے واہگہ بارڈر تک سول ورک سو فیصد مکمل کر دیا گیا ہے، آر سی سی ڈرین کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے، سروس روڈز کی تعمیر میں پیش رفت جاری ہے، بائیں طرف کا سروس روڈ تقریباً 50 فیصد مکمل ہے، جبکہ دائیں جانب کا سروس روڈ 46 فیصد سے زیادہ مکمل ہو چکا ہے، صوبائی واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی (واسا) سیوریج ڈرین کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ  نے اجلاس میں شرکت کرنے والے افسران کو منصوبے کی رفتار میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی ہے تاکہ عوام کو جلد سے جلد سہولیات میسر ہوں، ان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے