اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 841 تک پہنچ گئی

22 Nov 2025
22 Nov 2025

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں نیٹ میٹرنگ سسٹم کے صارفین کی تعداد چار لاکھ 24 ہزار آٹھ سو اکتالیس ہو گئی۔

صارفین کی یہ تعداد بجلی کے نظام میں انقلابی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے جہاں لوگ اپنے اضافی بجلی کے یونٹس کو سسٹم میں واپس بھیج کر اپنے بلوں میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیٹ میٹرنگ سسٹم کے ذریعے شہری اپنے سولر سسٹمز کے ذریعے پیدا کردہ اضافی بجلی کو گرڈ میں شامل کرتے ہیں، جس کے عوض انہیں کریڈٹس ملتے ہیں، اس کے نتیجے میں بجلی کے صارفین کو زیادہ قیمتوں کے بوجھ سے نجات مل رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت 18 ہزار 874 نیٹ میٹرنگ صارفین کی درخواستیں متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس موصول ہو چکی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری اس سسٹم میں مزید دلچسپی لے رہے ہیں، نیٹ میٹرنگ سسٹم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ملک میں توانائی کے بحران کے حل کی طرف ایک قدم اور بڑھنے کی امید دلاتی ہے۔

اس سسٹم کے فوائد میں توانائی کی بچت، کم بجلی بلز اور ماحولیاتی تحفظ شامل ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اس سسٹم کو اختیار کر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے استعمال سے نہ صرف توانائی کی بچت ہو گی بلکہ یہ حکومت کو توانائی کی پیداوار میں اضافے اور گرڈ پر دباؤ کم کرنے میں مدد دے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے