اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حلقہ این اے 129 میں سیاسی دنگل سجنے کو تیار

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(ویب ڈیسک) لاہور کا حلقہ این اے 129 ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بننے کو تیار ہے، جہاں کل 5 لاکھ 56 ہزار ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، جہاں ن لیگ کی جانب سے میاں حافظ نعمان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ارسلان احمد میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

این اے 129 میں کل 29 یونین کونسلز شامل ہیں اور اس کے مختلف علاقے سیاسی طور پر اہمیت رکھتے ہیں، ان میں چوبرجی، شام نگر، اسلام پورہ، سمن آباد، گلشن راوی، ملتان روڈ، شیرا کوٹ، بکر منڈی، بابو صابو، قادر پورہ اور نگینہ کالونی شامل ہیں۔

حلقے کے کچھ علاقوں کی ترقی کی صورتحال قدر بہتر نظر آتی ہے، جیسے سمن آباد اور گلشن راوی، جو دیگر علاقوں کے مقابلے میں بہتر دکھائی دیتے ہیں، تاہم، ان علاقوں میں بھی اندرونی مسائل اور ترقیاتی کاموں کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔

دوسری جانب حلقے کے متعدد علاقے جیسے شام نگر، اسلام پورہ، قادر پورہ، پکی ٹھٹھی، بابو صابو، چوبرجی، شیرا کوٹ، اور بکر منڈی کی گلیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث وہاں کے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم، حلقے کی مین شاہراہوں پر تعمیراتی کام جاری ہے جو عوامی سہولت کیلئے ایک مثبت قدم ہے۔

این اے 129 کے عوام کیلئے یہ انتخاب اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ کون سی جماعت ان کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے اور کس جماعت کی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر اعتماد کا اظہار کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے