اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بیرونِ ملک سے آنے والے موبائل فونز پر لگنے والے بھاری ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کر دی۔

پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ نے کہا کہ زیادہ ٹیکسوں  نے نہ صرف شہریوں کو متاثر کیا ہے بلکہ انڈسٹری کے تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے بھی مشکلات پیدا کی ہیں۔

انہوں  نے وضاحت کی کہ موبائل فونز پر ٹیکس لگانے یا وصول کرنے کا اختیار پی ٹی اے کے پاس نہیں ہے، بلکہ یہ مکمل طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ غلط فہمی میں پی ٹی اے کو ٹیکس کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ٹیکس ایف بی آر کے ذریعے وصول کئے جاتے ہیں۔

ڈی جی لائسنسنگ نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے کے افسران بھی عام شہریوں کی طرح موبائل فون خریدتے ہیں اور انہیں بھی تمام ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے، پی ٹی اے کے افسران کو نہ تو کسی قسم کی چھوٹ دی جاتی ہے اور نہ ہی مفت موبائل فونز فراہم کئے جاتے ہیں۔

دوسری جانب عام شہریوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانی بھی طویل عرصے سے شکایت کر رہے ہیں کہ بھاری ٹیکسوں کے باعث بیرونِ ملک سے لائے گئے موبائل فونز کو پاکستان میں رجسٹر کرانا نہ صرف مشکل بلکہ مہنگا بھی ہو گیا ہے، اس صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پی ٹی اے نے ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کی ہے تاکہ عوام کو موبائل فونز کے استعمال میں سہولت مل سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے