اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاحتی مقامات پر پانی کے راستے میں کوئی ہوٹل نہیں بنے گا: مصدق ملک

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر سیاحتی مقامات پر پانی کے راستے میں کسی قسم کی ہوٹل یا تجارتی تعمیرات نہیں کی جائیں گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ کسی بھی سیاحتی مقام پر پانی کے راستے میں ہوٹل بنانے کی اجازت نہیں ہو گی، یہ فیصلہ قدرتی ماحول کو بچانے اور ان سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے موسمیاتی تبدیلی، صحت اور تعلیم جیسے اہم مسائل پر کم سوالات کئے جاتے ہیں، جبکہ ان موضوعات کو بھی سیاست کا حصہ سمجھنا چاہئے۔

مصدق ملک نے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پائے جانے والی ناانصافیوں پر بھی بات کی، ان کے مطابق دنیا کے 3 ممالک 56 فیصد کاربن ایمیشنز پیدا کرتے ہیں لیکن وہ کوپ 30 جیسے عالمی فورمز پر نہیں آتے، جبکہ وہی ممالک گرین فائننسنگ حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 ممالک دنیا کی 85 فیصد گرین فائننسنگ لے رہے ہیں، جبکہ باقی 80 فیصد ممالک کیلئے صرف 15 فیصد فنڈز مختص کئے گئے ہیں، یہ نا انصافی پاکستانی حکومت دنیا کے تمام فورمز پر اجاگر کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے