اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارشی پانی محفوظ کرنے کیلئے واسا کا انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک منصوبہ شروع

20 Nov 2025
20 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور شہر میں بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 واسا نے لکشمی چوک میں جمع ہونے والا بارشی پانی محفوظ بنانے کے لیے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واسا کو منصوبے کی فوری پلاننگ اور ڈیزائن پر کام کی ہدایات دے دی ہیں۔

اس سے قبل واسا نے لکشمی چوک میں نیا ڈسپوزل سٹیشن تعمیر کیا تھا جس کے باعث ری ماڈلنگ کے بعد وہاں بارشی پانی صرف چند گھنٹے جمع ہوتا تھا، جسے بعدازاں ڈرین میں بہا دیا جاتا تھا، اب ڈسپوزل کے ذریعے نکالا جانے والا پانی ضائع کرنے کے بجائے محفوظ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق لکشمی چوک کے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کے ڈیزائن اور لاگت پر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ یہ منصوبہ واسا کی اپنی فنڈنگ یا حکومتی فنڈنگ سے مکمل کیا جائے گا، جس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ لکشمی چوک میں زیرِ زمین واٹر ٹینک بننے سے بارشی پانی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا اور جمع ہونے والا پانی قابلِ استعمال بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے واسا کوپر روڈ پر بھی اسی نوعیت کا انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک تعمیر کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے