اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم نے 'مون سون 2026 سٹریٹجک پلان' کی منظوری دیدی

20 Nov 2025
20 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تیار کردہ مون سون 2026 کے سٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی۔

مون سون 2026 کے سٹریٹجک پلان کی دستاویزی تفصیلات سامنے آگئیں، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پلان کو اثرات اور قابل عمل اقدامات کی بنیاد پر تین حصوں میں تقسیم کیا۔

دستاویز کے مطابق 240 دن میں گزشتہ مون سون سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت کی جائے گی، تمام نکاسی آب کی نہروں اور فلڈ گیٹس کی بحالی کی جائے گی۔

پلان کے مطابق شہری علاقوں کے متاثرہ یا بند ڈرینج سسٹمز کو پیشگی درست کیا جائے گا، 1 سے 3 سال میں موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر اور توسیع دی جائے گی، 4 سے 5 سال میں نیا لچکدار انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے تمام اقدامات کو شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم میں تقسیم کیا ہے، سیلابی اثرات کم کرنے کے اقدامات کو مختلف گروپس میں منظم کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق لچکدار انفراسٹرکچر کی تعمیر مستقبل کے موسمی خطرات کم کرے گی، ملک بھر میں یہ تمام تر اقدامات صوبوں کی مشاورت اور تعاون سے کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے